اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈارکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے اور ان کے ضامن کے احمدعلی قدوسی پیش ہوئے ۔ جج نے اسحاق ڈار کے ضامن سے استفسارکیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :الیکشن ایکٹ 2017 کی ختم نبوت سےمتعلق شق آئندہ سماعت تک معطل

عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈارکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں