ایران،عراق خوفناک زلزلہ: ہلاکتیں 450 سےزائد ہوگئیں

تہران: ایران اور عراق میں آئے زلزلے سے ہلاکتیں 450 سے زائد ہو گئیں، عراق میں 15 افراد جان سے گئے ، دونوں ملکوں میں 7 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
ایران اور عراق میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران کے سرحدی علاقے میں ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی سرحدی علاقوں میں ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں

ایران اورعراق میں خوفناک زلزلےسے332 افراد ہلاک،2500 زخمی

امدادی کارکن سارا دن ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرتے رہے ، علاقے میں فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ زیادہ زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران منتقل کیا گیا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایران،عراق خوفناک زلزلہ: ہلاکتیں 450 سےزائد ہوگئیں
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں