ایشیائی خواتین کا اپنی ناک خوبصورت بنانے کیلئے انوکھا اور خطرناک جتن

جنوبی کوریا ۔ ایشیا میں خواتین اپنی ناک کو ہموار اور خوبصورت رکھنے کے لیے اپنے نتھنوں میں دھاتی پیچز رکھ رہی ہیں جنہیں ‘نوز لفٹر’ کا نام دیا گیا ہے ۔اس طرح ان کی ناک ایشیائی سے یورپی خواتین کی تیکھی ناک جیسی دکھائی دیتی ہے اور ناک پتلی اور نوک دار ہوجاتی ہے ۔ نوز لفٹر دو چھوٹے سلیکون پیچز پر مشتمل ہے جن کی لمبائی دو سے تین سینٹی میٹر ہے اور انہیں فکس رکھنے کے لیے دو ہک یا آنکڑے بھی دیئے گئے ہیں۔ان پیچوں کو ناک میں احتیاط سے 45 درجے کے زاویئے پر پھنسایا جاتا ہے اور ناک فوری طور پر خوبصورت شکل اختیار کرلیتی ہے جس کے لیے مہنگی سرجری اور اخراجات کی ضرورت نہیں رہتی۔

صرف سانس کے ذریعے 17 بیماریوں کی کم خرچ شناخت

سب سے پہلے دو سال قبل یہ رجحان جنوبی کوریا میں دیکھا گیا اور اس کے بعد مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی خواتین نے اسے اپنا کر چہرے کو دلکش بنارہی ہیں۔نوز لفٹ سے کئی طرح کے ناکوں کو سیدھا رکھا جاسکتا ہے لیکن یہ تمام ناکوں کو علاج اس سے ممکن نہیں بالخصوص بہت چپٹی ناک، اوپر کی جانب گھومی ہوئی ناک، اور بلبلہ نما نتھنوں کو اس سے بمشکل ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ لیکن نوز لفٹ کے ذریعے صرف تیس سیکنڈ میں ناک کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایشیائی خواتین کا اپنی ناک خوبصورت بنانے کیلئے انوکھا اور خطرناک جتن
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں