بھا رت: مسافرکشتی ڈوبنےسے بچوں سمیت 20 افراد ہلاک

حیدرآباد: بھارت ریاست آندھراپردیش میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ کشتی پر مجموعی طور پر 38 افراد سوار تھے ۔

مزید پڑھیں :ایران،عراق خوفناک زلزلہ: ہلاکتیں 450 سےزائد ہوگئیں

ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 مسافروں کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دریائے کرشنا سے 20 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بھا رت: مسافرکشتی ڈوبنےسے بچوں سمیت 20 افراد ہلاک
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں