سپریم کورٹ:عمران خان اورجہانگیرترین نااہلی کیسزکا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کی نااہلی کے حوالے سے کیسز کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
  سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسی توقع نہ رکھیں کہ فیصلہ کل آجائے گا۔ کیس کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ کیا عمران خان بے ایمان آدمی ہیں کہ نہیں۔سپریم کورٹ میں عمران خان ناہلی کیس میں وکیل نعیم بخاری اور وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے ۔ عمران خان وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ہمارے کسی جواب میں بھی تضاد نہیں، عمران نے ایمنسٹی اسکیم کے بعد لندن فلیٹ کو ڈکلئیر کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کہنا ہے کہ عمران نے لندن فلیٹ کو ڈکلیئر کیا لیکن آف شور کمپنی کو نہیں کیا۔نعیم بخاری نے کہا کہ عمران خان نے کچھ چھپایا ہوتا توریٹرننگ آفیسر اس کے دستاویزست مسترد کرسکتا تھا،عمران خان کے ریٹرن پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت ریٹرننگ افسرنے معاملہ نہیں دیکھا، تو کیاعدالت اب کاغذات نامزدگی کونہیں دیکھ سکتی۔وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ کاغذات میں اثاثے یاغلط بیانی کی بات 2002 کی ہے ، 2002 ء کی غلط بیانی پر موجودہ الیکشن پر نااہلی مانگی گئی ہے ، عمران خان سے 2002 ء کے اثاثے بتاتے ہوئے غلطی ہوسکتی ہے غلط بیانی نہیں۔جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنے ریمارکس دیئے کہ اثاثے چھپانے اور غلطی میں فرق ہے ، عمران خان نے اپنا یورواکاونٹ ظاہر نہیں کیا جس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ یہ اکاؤنٹ تب کھولاگیاجب وہ ایم این اے تھے ، یہ اکاؤنٹ لندن فلیٹ کی عدالتی کارروائی کے دوران کھولاگیا، یورواکاؤنٹ کی رقم عمران خان پاکستان لائے ، ایمانداری اور بے ایمانی میں عدالت نے فرق کرنا ہے ۔

مزید پڑھیں 3ریفرنسزیکجا کرنےسےمتعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت پاناما فیصلے کانظرثانی فیصلہ بھی دیکھ لے ، نعیم بخاری کہتے ہیں کہ اثاثے نہ بتاناغلطی ہوسکتی ہے ، عمران خان نے جمائمہ خان کی بنی گالہ اراضی کاغذات میں بتائی، جمائمہ کے پاکستان کے باہرکے اثاثے نہیں بتائے گئے ، نظرثانی کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی کے پیرامیٹرزسخت ہوچکے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ بتائیں کہ ماضی کی غلط بیانی کا موجودہ الیکشن پرکیسے اثرپڑسکتا ہے جس پروکیل اکرم شیخ نے کہا کہ جعلی ڈگری کے مقدمات میں عدالت ماضی کی غلط بیانی پرکامیاب امیدوارکا اگلا الیکشن اورانہیں نااہل کرچکی ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوشش ہے کہ آج ہرچیز ختم کردیں، اگر کوئی چیز رہ جاتی ہے تو فریقین تحریری صورت میں دے سکتے ہیں۔وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ غلطی کو بے ایمانی پہلے ہی کئی فیصلوں میں قراردیا جاچکا ہے ، پاناما کے فیصلے میں عدالت نے پورانے فیصلے کو اکٹھا کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا ذکر دلائل میں نہیں کیا، کیا عدالت آرٹیکل 184/3 کے مقدمے میں اضافی دستاویرات پہ شواہد نہیں مانگ سکتی، دیکھنایہ ہے کہ دونوں جانب سے سچ کون بول رہاہے ۔وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ این ایس ایل کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاونڈ رکھے گئے ، جولائی 2007 ء میں این ایس ایل اکاونٹ سے عمران خان کے اکاونٹ میں 20 ہزاریورو کی رقم آئی، مارچ 2008 میں اکاونٹ میں 22 ہزاریوروکی رقم آئی اور یہ رقوم 2012 میں کیش کرائی گئی، درخواست گزارکے مقدمے سے ہٹ کرعدالت نے سوالات پوچھے ، جس کے لیے دستاویزات لائیں گئیں، جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اگرسماعت کل تک ملتوی کردیں تو جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ جوعدالت حکم دے اس کی پیروی کروں گاعدالت کوانکار نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس سارے عمل کی صرف نگرانی کر سکتی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم آچکا ہے ، رپورٹ تیار کرکے بتائیں کہ کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور کس طرح عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے 18 سچ تحریری جوابات میں بیان دیے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تمام چیزوں کودیکھ رہے ہیں، آپ کے کہنے پربہت سی باتیں نوٹ کرچکے ہیں ، آپ نے جہاں تضاد کی نشاندہی کی ہم نے نوٹ کیا ۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میں عدالت کی معاونت کررہا ہوں، کیا بیان حلفی میں لکھے بیان کوری وزٹ کیا جاسکتا ہے ، کاغزات نامزدگی میں ہر قسم کا قرض ظاہر کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کو وارنٹو کے درخواست میں دیکھنا ہے کہ کون غاصب ہے اوربے ایمانی کا تعین مواد سے ہونا ہے ۔جہانگیر ترین نااہلی کیس میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ٹرسٹ خود سے ایک قانونی ادارہ ہے جس پر وکیل سکندر بشیر کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کی کوئی انکم نہیں ہے ، جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں کہاں لکھا ہے کہ جائیداد کو کرایہ پر نہیں دیا جاسکتا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جہانگیرترین کے تحریری جواب سے افسوس ہوا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ جہانگیرترین کے پاس اختیار ہے کہ وہ انکم کسی کو دینے کی ہدایت دیں، کیا جہانگیر ترین کا ٹرسٹ پر کنٹرول نہیں، ٹرسٹ کے بینی فیشری ہونے کے ناطے اسے بھی گوشواروں میں ظاہرکرناچا ہیے تھا جب کہ جہانگیرترین نے ٹیکس اتھارٹی کو ٹرسٹ کا بینیفیشل بچوں کا بتایا، جہانگیرترین کے موقف میں تضاد ہے ، کاغذات نامزدگی میں کسی کوبینفیشل نہیں بنایاگیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سپریم کورٹ:عمران خان اورجہانگیرترین نااہلی کیسزکا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں