عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔ 
اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

مزید پڑھیں :احتساب عدالت :حسن اورحسین نوازکےاثاثےقرق کرنےکاحکم جاری

عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت کرتے ہوئے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرادی۔واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4 مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔ اور عدالت کی جانب سے ان مقدمات میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت منظور
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں