مسئلہ کشمیربدستورجوہری جنگ کےخطرات کا پیش خیمہ ہے

اسلام آباد: جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف ذیلی روایتی جنگ جاری ہے ، جو کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے ۔ بھارت طالبان ، بلوچ علیحدگی پسندوں اور را کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے ، وہ آگ اور جنوبی ایشیا کے امن سے کھیل رہا ہے ، خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا لیکن بھارت ایسا کر رہا ہے ۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے ۔ بھارت سیکولر سے انتہاپسند ہندو ملک بن چکا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور پاکستان کیخلاف رویہ اس کی مثال ہے ،ہر 20 کشمیریوں پر ایک فوجی ہے ، 94 ہزار کشمیری شہید کیے جا چکے ، ہزاروں کشمیریوں کی بینائی جاچکی ہے ۔بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر جوہری جنگ کا پیش خیمہ ہے ،کسی بھی قسم کا غلط اندازہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں :اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈارکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمے داریوں سے آگاہ مگر دفاع سے غافل نہیں،تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں،کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم اور پاکستان کی طرف جنگی ہیجان واضح ہے ، پاکستان تمام حالات کے تناظر میں کم از کم جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں سیاسی و تذویراتی مسائل تنازعات کو بڑھاوا دے رہے ہیں،سرجیکل اسٹرائیک جیسے شوشے اس کی ایک اہم مثال ہے ، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے ،افغانستان میں عدم استحکام خطے کے لیے نقصان دہ ہے ،افغان سرزمین پر دہشت گردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث ہیں،افغانستان میں کمزور گورننس اور دراڑ زدہ مفاہمتی عمل مسائل کا پیش خیمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے ،جنوبی ایشیاکے جغرافیائی، معاشی، تذویراتی اور سیاسی امور کو دیکھنا ہو گا،جنوبی ایشیامیں علاقائی جہتیں اور خدشات کو دیکھنا ہوگا،پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور بہتر تعلقات مفید پالیسی ہے ۔جنرل زبیر نے مزید کہا کہ افغانستان، ایشیا کا گیٹ وے ہے ، دنیا کے مستقبل کی اقتصادی اور فوجی طاقتیں جنوبی ایشیا میں ہوں گی، ممالک کو روکنے اور گھیرنے کی پالیسی خطے کے لیے نقصان دہ ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
مسئلہ کشمیربدستورجوہری جنگ کےخطرات کا پیش خیمہ ہے: زبیرمحمود حیات
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں