پاکستان میں کرکٹ بحال ہو چکی ہے، یہاں پر بہت ٹیلنٹ ہے، ڈین جونز

اسلام آباد۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، پی ایس ایل نے پاکستان کی کرکٹ کو متحرک کردیا ، بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سٹہ بازی اور میچ فکسنگ تمام کھیلوں کے لیے ایک کینسر کی طرح ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، ہم نے اپنی ٹیم کی مانیٹرنگ سخت کررکھی ہے جس سے پْرامید ہیں کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ ڈین جونز نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ بات خوش آئند ہے کہ وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے ورلڈ کلاس بولرز و کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ میں اپنی خدمات دے رہے ہیں، اس طرح کے لیجنڈ کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات کافی بہتر ہیں، اس سے قبل پی ایس ایل کے 2 ایڈیشن کامیابی کے ساتھ ہوچکے ہیں اور اب تیسرا بھی ہونے کو ہے جس میں مزید بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جن میں ورلڈکلاس کھلاڑی رسل آرنلڈ بھی شامل ہے۔

سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :مہندرا سنگھ دھونی

اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نوجوانوں پرمشتمل ہے، اس وجہ سے ہم پر امید ہیں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، ہماری پوری ٹیم بیلنس ہے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے لحاظ سے ہماری ٹیم سب سے اچھی ہے۔وقار یونس نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹد نے اس سے قبل بھی نوجوان کھلاڑیوں کو متعارف کرایا ہے جن میں شاداب خان اب سپر اسٹار بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو نئے کھلاڑی مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈکو نوجوان کھلاڑیوں کی خواہش کے مطابق ان کو تیارکرنا چاہیے، جو کھلاڑی ٹی ٹونٹی،ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سے جس طرح کی بھی کرکٹ کھیلناچاہیں ان کو اس طرف تیار کر نا چاہیے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پاکستان میں کرکٹ بحال ہو چکی ہے، یہاں پر بہت ٹیلنٹ ہے، ڈین جونز
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں