3ریفرنسزیکجا کرنےسےمتعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے ۔
نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید پڑھیں :عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت منظور

اعظم تارڑ نے اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
3ریفرنسزیکجا کرنےسےمتعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں