سونے کی فی تولہ قیمت میں150 روپےکی کمی دیکھی گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 54ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور129 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54 ہزار 350 اور



مزید پڑھیں :اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سفارش

فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر46 ہزار 585 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرردوبدل فی تولہ 810 اور دس گرام 694.28 روپے پر مستحکم رہی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سونے کی فی تولہ قیمت میں150 روپےکی کمی دیکھی گئی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں