حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیمنظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے ۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔



مزید پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں150 روپےکی کمی دیکھی گئی

حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں