بلوچستان میں زراعت اورلائیو سٹاک کےمختلف منصوبوں پرکام جاری

ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہونے کا امکان
اسلام آباد: بلوچستان میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت زراعت اور لائیو سٹاک کے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خضدار میں ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ آئندہ سال تک مکمل ہونے کا امکان ہے، اس منصوبے پر 56.52ملین لاگت کا تخمینہ ہے، 30 جون 2016ء تک اس منصوبے پر 36.14ملین روپے کے اخراجات آئے ہیں۔منصوبے پر 95 فیصد فزیکل اور 64فیصد مالیاتی پیشرفت ہوچکی ہے۔ تربت میں لائیوسٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ بھی آئندہ سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے پر80 فیصد فزیکل اور 41فیصد مالیاتی پیشرفت ہوچکی ہے اور اس پر59.12 ملین روپے کی لاگت ا?ئے گی۔



مزید پڑھیں :ایل پی جی کی مقامی قیمت میں فی کلو10 روپےاضافہ

ذرائع نے بتایا کہ گوادر فیز ٹو میں جانوروں کیلئے قرنطینہ مرکز کے قیام کا منصوبہ2019 ء4 میں مکمل ہوگا۔اس منصوبے پر 56.65 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر10فیصد فزیکل پیشرفت ہوچکی ہے۔ باہوانی میں کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ سٹیشن کا منصوبہ بھی آئندہ سال مکمل ہوگا اس منصوبے پر80 فیصد فزیکل اور37 فیصد مالیاتی پیشرفت ہوچکی ہے۔ منصوبے پر51.74 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان میں زراعت اور لائیوسٹاک کے 
شعبہ کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بلوچستان میں زراعت اورلائیو سٹاک کےمختلف منصوبوں پرکام جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں