کپل شرما نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی فلم‘فرنگی’ کا انتظار شائقین کافی عرصے سے کررہے تھے ۔ فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما برطانوی فوج کے ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ‘فرنگی’کا مقابلہ دپیکا پڈوکون کی ‘پدماوتی’سے تھا۔فلمی مبصرین کا کہنا تھا کہ ‘پدماوتی’ کپل کی فلم ‘فرنگی’کو بآسانی مات دے دے گی تاہم پدماوتی کی نمائش موخر ہونے کا فائدہ کپل شرما کی فلم کو ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔



خود کومنوانے والے فنکارہی آئیڈیل بنتے ہیں، نیلم منیر

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کیاہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم دبئی میں بھی پسند کی جارہی ہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ مستقبل میں بھی اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے ۔دوسری جانب اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکاری سنی لیون اور ارباز خان کی فلم‘تیرا انتظار’کپل کی فلم کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف 45 لاکھ روپے ہی کماسکی جب کہ ویک اینڈ پر سنی فلم نے صرف 1 کروڑ کمائے ہیں۔ لہٰذا مجموعی طور پر فلم اب تک ڈیڑھ کروڑ کی رقم کماسکی ہے ۔واضح رہے کہ ارباز خان اور سنی لیون کو فلم ‘تیراانتظار’ سے بہت امیدیں وابستہ تھیں دونوں کے کیرئیر کاانحصار اسی فلم پر تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کپل شرما نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں