اداکار شان نے سابق آرمی چیف کی زندگی پرفلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی ۔ معروف پاکستانی اداکار شان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ فلم ‘ارتھ 2’ میں دیکھا جا سکے گا کہ کچھ بھی بننے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور کتنے امتحان دینے پڑتے ہیں۔اس دوران شان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے ؟



کپل شرما نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم کرنے کی خواہش ہے ۔انہوں نے کہا میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
اداکار شان نے سابق آرمی چیف کی زندگی پرفلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں