آصف زرداری کی آج طاہرالقادری سےاہم ملاقات متوقع ہے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریکچیئر مین آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں طاہرالقادری نے آصف زرداری کو لاہور میں ملاقات کی دعوت دی جو سابق صدر نے قبول کرلی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو مل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد سے لاہور کے لیے 4 بجے روانہ ہوں گے جب کہ ملاقات میں خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بھی موجود ہوگی۔



مزید پڑھیں :سپریم کورٹ:غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کےخلاف کارروائی کا حکم

ڈاکٹر طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور عدم استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کی دعوت طاہرالقادری نے دی جس پر ملنے جارہے ہیں تاہم قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں، پہلے بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 میں پرویز مشرف کے خلاف بھی ایک ساتھ چلے ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
آصف زرداری کی آج طاہرالقادری سےاہم ملاقات متوقع ہے
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں