اسحاق ڈارنے نواز شریف سے زیادہ دولت لوٹی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے ، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے ، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے 



مزید پڑھیں :وزیراعظم بنتےہی قوم کو800 ارب روپےاکٹھےکرکےدکھاؤں گا:عمران خان

نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
اسحاق ڈارنے نواز شریف سے زیادہ دولت لوٹی ہے: شیخ رشید
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں