اسلامی ممالک کوصحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا:خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی اورانتشار پیدا ہوا ہے ، مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے لیکن اب اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، جس میں ترکی، ایران اور پاکستان قائدانہ کردار ادا کریں ۔ اس معاملے میں اوآئی سی کا بلایا گیا ہنگامی اجلاس بامقصد ہونا چاہیے ۔



مزید پڑھیں :اسحاق ڈارنے نواز شریف سے زیادہ دولت لوٹی ہے: شیخ رشید

خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں نئی نہیں، ہمارے ماضی میں بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 ء میں پرویز مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کی دعوت دی، جس پر پیپلز پارٹی کا وفد ان سے ملنے جارہا ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمشین رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد اب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
اسلامی ممالک کوصحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا:خورشید شاہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں