حلف اٹھائےبغیربھی کلثوم نوازقومی اسمبلی کی رکن رہیں گی:الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔



مزید پڑھیں :طاہرالقادری احتجاج کیلئےنکلےتوساتھ دیں گے:عمران خان

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
حلف اٹھائےبغیربھی کلثوم نوازقومی اسمبلی کی رکن رہیں گی:الیکشن کمیشن
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں