طاہرالقادری احتجاج کیلئےنکلےتوساتھ دیں گے:عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں اور اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ساتھ دیں گے ۔
اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیا اوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے ، طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، طاہر القادری اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پہ الزامات لگائے گئے ، ملٹری ڈکٹیٹرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔



مزید پڑھیں :طاہرالقادری کا ایک اوردھرنےکا عندیہ، کارکنوں کوتیاررہنےکی ہدایت

عمران خان نے ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے ، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے ۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع مل گئی جب کہ مقدمہ سیشن عدالت کو بھجوانے کی استدعا پرپولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
طاہرالقادری احتجاج کیلئےنکلےتوساتھ دیں گے:عمران خان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں