طاہرالقادری کا ایک اوردھرنےکا عندیہ، کارکنوں کوتیاررہنےکی ہدایت

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بار پھر دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیار رہیں وہ کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغورمطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے ، کل ہمارے وکلا اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی ترجمان نے کہارپورٹ میں کسی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا



مزید پڑھیں :اسلامی ممالک کوصحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا:خورشید شاہ

تاہم نجفی کمیشن رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثنا ئاللہ کو ذمے دار ٹھہرانے کیلیے کافی ہے ،رپورٹ میں لکھاہے بیریئرہٹاناایک بہانہ تھا جب کہ قتل عام کافیصلہ شہبازشریف اورراناثنااللہ کی طرف سے ہوا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی چلانے کے آرڈرپرکوئی پولیس اہلکارجواب دینے کوتیارنہیں تھا جب کہ کمیشن بننے کے بعدجج نے حکومت کوخط لکھ کرمزیداختیارات مانگے لیکن شہبازشریف نے ہوم سیکریٹری کے ذریعے اختیارات دینے سے انکارکردیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو کنٹینر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال کسی بھی لمحے دی جاسکتی ہے لہذا کارکن تیاری رکھیں ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
طاہرالقادری کا ایک اوردھرنےکا عندیہ، کارکنوں کوتیاررہنےکی ہدایت
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں