فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین نےبھارتی ڈرون مارگرایا

بیجنگ: چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون کو تباہ کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے بھارتی ڈرون کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی ہے ، بھارتی ڈرون کا چینی حدود میں داخل ہونا علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور چین اس معاملے پر شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے ، ہم ثابت قدمی کے ساتھ ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے ، چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے ۔



مزید پڑھیں :برطانوی وزیراعظم پرخودکش حملے کی سازش ناکام،2ملزمان گرفتار

دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ بھارتی حدود میں ہی تربیتی پرواز پرتھا اور اسے منصوبے کے تحت گرایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین نےبھارتی ڈرون مارگرایا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں