ٹرمپ کےاعلان نےامریکہ پرجہنم کےدروازے کھول دیئے:حماس

غزہ: فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے پر کہا ہے کہ اس فیصلہ نے امریکہ پر جہنم کے دروازے کھول دیئے ۔ دوسری طرف امریکی اعلان کے بعد فلسطین میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
حماس کے مرکزی رہ نما اسماعیل رضوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد خطے میں امریکی مفادات اب داو پر لگ چکے ہیں۔ امریکی صدر نے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے تباہی کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے ۔ انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں اور اپنے ہاں متعین امریکی سفارت کاروں کو نکال باہر کریں۔دریں اثنائتنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سیکرٹری صائب عریقات نے امریکی صدر کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔



مزید پڑھیں :بیت المقدس بارےامریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے:سعودی عرب

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے تمام امکانات ‘تباہ’کر دیے ہیں۔صائب عریقات کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری اقدامات کے بجائے تخریبی عمل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کرامریکہ خطے میں قیام امن کے کسی بھی عمل سے اب بہت دور جا چکا ہے ۔دوسری طرف امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد فلسطین میں مکمل ہڑتال کی گئی جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فیصلے سے امریکہ کا امن عمل میں ثالث کا کردار ختم ہوگیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام اسرئیل کو فلسطینی سرزمین پر قبضے کو تقویت بخشے گا جب کہ ٹرمپ کا حالیہ اعلان بھی اسرائیل کو انعام دینے کے مترادف ہے ۔صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرے گا اور اس معاملے پر اسرائیل کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہوگی۔فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم قومی آزاد ی حاصل کر کے رہیں گے ، امریکی صدر کے اعلان سے امن مذاکرات کو خطرہ اور تشدد پسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا اور امریکی صدر نے امریکہ کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل کر دیا ہے ۔ادھر امریکی اقدام کے خلاف فلسطینی علاقوں میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مظاہرین نے امریکی اور اسرا ئیلی پرچم نذر آ تش کیے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ٹرمپ کےاعلان نےامریکہ پرجہنم کےدروازے کھول دیئے:حماس
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں