گیس لائن منصوبےکےاخراجات عوام سےنکالنےکا عندیہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کر نے کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کیلیے 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے ۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کراچی سے لاہور تک ایک اعشاریہ 2 ارب مکعب فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کی تعمیرکے فنانسنگ پلان کی منظوری دی گئی جوسوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مکمل کریں گی،منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے ۔



مزید پڑھیں :پنجاب فوڈ اتھارٹی نےٹیٹرا پیک دودھ کوصحت بخش قراردیدیا

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ ساڑھے سات سوکلومیٹرطویل پائپ لائن کی تعمیر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے حصے میں آئے گی اور جبکہ سوئی نادرن ساڑھے تین سو کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرے گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
حکومت کا گیس لائن منصوبےکےاخراجات عوام سےنکالنےکا عندیہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں