سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل ہونے لگا

نیلسن: کیوی کنڈیشنز میں سخت امتحان سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل کرنے لگا دوسرے میچ کے دوران میدان میں کپتان کا شورشرابا بڑھ گیا ٹیم کی کارکردگی کا گراف مزید نیچے آگیا۔ سرفراز احمد کیویز کی اننگز کے دوران بولرز اور فیلڈرز پر چیخنے چلانے کیساتھ حوصلہ بڑھانے کی بھی کوشش کرتے رہے لیکن مین آف دی میچ گپٹل نے ایک نہ چلنے دی۔ مسلسل دوسری ناکامی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ بیٹنگ میں ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی۔ ابتدائی 10اوورز میں بہت وکٹیں گنوائیں جس کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، ٹیل اینڈرز چند اچھی اننگزنہ کھیلتے تو صورتحال مزید خراب ہوتی۔



قومی کرکٹرز میں ٹمپرامنٹ نظر نہیں آرہا، رمیز راجہ

بیٹسمینوں پر خفا نظر آنیوالے کپتان نے کہا کہ ہمیں کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرنا ہو گی، اگلے میچ تک جو وقفہ ملے گا اس میں اپنی خامیوں پر کام کرتے ہوئے کم بیک کی کوشش کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں تمام ترمسائل کے باوجود کیویز کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو ابتدا میں وکٹیں ملنے کی وجہ سے صورتحال ہمارے حق میں تھی لیکن بارش کی وجہ سے حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی، تاہم موسم پر کسی کا اختیار نہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل ہونے لگا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں