سونے کی فی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی

کراچی: سونے کے عالمی بھاؤ گرنے پر فی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور128 روپے کی کمی ہوئی۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 950 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 814 روپے ہوگئی



مزید پڑھیں :ڈالرکی 100 فیصد کیش درآمد بحال کرنے کی یقین دہانی

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 840 اور دس گرام چاندی کی قیمت720 روپے پر مستحکم رہی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سونے کی فی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں