سابق گورنرڈاکٹرعشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیےنامزد

اسلام آباد: پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا۔
پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈفنانشل کمیٹی(آئی ایم ایف سی)کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا جب کہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔



مزید پڑھیں :پاکستان کےتجارتی خسارے میں اضافےکا سبب برآمدات میں کمی ہے

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اورفنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں،آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیےنامزد
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں