پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری

لاہور: فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاہم ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی۔ پی ایف ایف کی معطلی کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے ۔ رواں سال روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ فیڈریشن میں جاری محاذ آرائی کے سبب فیفا نے پاکستان کی رکنیت ہی معطل کر دی تھی۔



سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

واضح رہے کہ ٹرافی کی پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جس کے بعد قازقستان جائے گی۔ فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں