پرامن افغانستان کی سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کوہے:عمران خان

اسلام آباد:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے جب کہ پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں افغان سفیرعمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ مہمانوں کی طرح کا برتاو کیا گیا، پاکستانی عوام افغان مہاجرین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا مستقبل بقائے باہمی پر قائم ہے ۔



مزید پڑھیں :نواز شریف نےخودکش جیکٹ پہن رکھی ہے:اعتزاز احسن

عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی بندش معاملات کا حل نہیں، آزاد تجارت اور نقل و حمل میں سہولت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، نسلوں پر محیط تعلقات میں پختگی اور نکھار کے لیے حکومتوں کو محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے ، پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں جب کہ جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ٹھہراتا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پرامن افغانستان کی سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کوہے:عمران خان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں