ایران اورعراق کے سرحدی علاقے میں پے درپے 6 زلزلے

عراق اور ایران کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں پے درپے چھے زلزلے آئے ہیں ۔ریختر اسکیل پر ان کی شدت پانچ تھی اور ان کے جھٹکے بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق عراق کے سرحدی شہر مندلی میں پانچ زلزلے آئے ہیں ۔ان کے بعد ایران کے علاقے مہران میں زلزلہ آیا ہے ۔ان تمام کے جھٹکے ایک گھنٹے کے دورانیے میں میں محسوس کیے گئے ہیں اور ان کا سلسلہ گرینچ معیاری وقت (جی ایم ٹی )کے مطابق 0656 بجے شروع ہوا تھا۔ان زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔فوری طور پر ان زلزلوں سے کسی جانی نقصان یا عمارتوں کی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔



مزید پڑھیں :ایران میں نظام مخالف احتجاجی تحریک ،8000 افراد گرفتار

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔واضح رہے کہ اسی علاقے میں نومبر 2017ء میں 7.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا اور اس کے نتیجے میں صرف ایران میں 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے ۔اس زلزلے سے عراق کے شمالی علاقے کردستان میں نو افراد ہلاک اور 550 زخمی ہوگئے تھے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایران اورعراق کے سرحدی علاقے میں پے درپے 6 زلزلے
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں