ایل او سی فائرنگ: بھارت کےقائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہری کی شہادت پر پاکستان میں تعینات بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ 11 جنوری کو کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 65 سالہ خاتون حسین بی بی شہید ہوئیں۔



مزید پڑھیں :کراچی:چوکیدار کےہاتھوں بچی ہراساں، شہریوں کا اسکول پردھاوا

بھارتی فورسز گزشتہ 12 روز میں 70 مرتبہ اور گزشتہ ایک سال میں 1900 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہیں۔ بھارت 2003 ء کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور کوٹ کٹیرا سیکٹر سمیت سیزفائر کی خلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایل او سی فائرنگ: بھارت کےقائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں