بلوچستان :عبدالقدوس بزنجو وزارتِ اعلیٰ کے لئے امیدوارنامزد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے آئندہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ن لیگ کے منحرف اراکین اور ق لیگ کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 2013ء کے عام انتخابات میں صرف 544 ووٹ ملے تھے ۔ان کی نامزدگی کا اعلان جمعرات کی شب سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قدوس بزنجو کا تعلق ق لیگ سے ہے جو بلوچستان اسمبلی میں نمائندگی کے حوالے سے پانچویں بڑی جماعت ہے ۔اکثریت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کے منحرف اراکین میں سے کسی امیدوار کی بجائے ایک چھوٹی جماعت سے ان کی نامزدگی باعث حیرت ہے ۔مبصرین کے مطابق اس کی شاید ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے روح رواں تھے ۔



مزید پڑھیں :پرامن افغانستان کی سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کوہے:عمران خان

قدوس بزنجو کا تعلق بلو چستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے اور وہ 1974میں پیدا ہو ئے ۔پہلی مرتبہ وہ 2002ء میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ دو ہزار دو سے 2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے ۔2013 ء کے انتخابات میں وہ دوبارہ ضلع آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔مسلح تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث آواران میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پر6 سو سے زائد ووٹ پڑے تھے ۔قدوس بزنجو کو ان میں سے 544ووٹ ملے تھے جو کہ ملکی تاریخ میں کسی امیدوار پڑنے والے سب سے کم ووٹ ہیں۔قدوس بزنجو چند ماہ تک بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہے لیکن بعد میں اس عہدے سے الگ ہو گئے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بلوچستان :عبدالقدوس بزنجو وزارتِ اعلیٰ کے لئے امیدوارنامزد
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں