جہانگیرترین نےنااہلی کےخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے ، اپنی درخواست کے ساتھ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے ۔جہانگیر ترین نے حلف نامے میں کہا ہے کہ میرے چار بچے ہیں، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں، میں نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا



مزید پڑھیں :بلوچستان :عبدالقدوس بزنجو وزارتِ اعلیٰ کے لئے امیدوارنامزد

ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا،عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو حنیف عباسی کی دائر درخواست پر کئی سماعتوں کے بعد جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
جہانگیرترین نےنااہلی کےخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی

اپنا تبصرہ بھیجیں