شردھا اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی خوف سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں فلم ‘نیوٹن’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے راج کمار راؤ نے شردھا کپور کے ساتھ نئی آنے والی خوف سے بھرپور ہارر فلم کا نام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔



زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے ، شہزاد رائے

راج کمار راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس ایک موضوع ہے جب کہ ڈراؤنی مزاحیہ فلم ‘اسٹری’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، شردھا کپور کے ساتھ دلچسپی سے بھرپور شیڈول گزرنے والا ہے ۔واضح رہے کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں راج کمار راؤ اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ عمار کاؤشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے پروڈیسر دنیش وجن اور راج اینڈ ڈی ہیں اور فلم کی کہانی راج اینڈ ڈی نے لکھی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
شردھا اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم کا نام جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں