طالبعلم کی دوران امتحان ناگہانی موت،اہل خانہ نڈھال

موت ایک ناگہانی چیز ہے اور کوئی پتا نہیں کب کس کا بلاوایا آ جائے ۔ سعودی عرب میں ہائی اسکول کے طالب علم معاذ مسلم سلوم العوفی کی ناگہانی موت بھی ایک المناک واقعہ ہے جس میں پورے خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق معاذ العوفی مدینہ منورہ کے قیس بن سعد الانصاری ہائی اسکول میں میٹرک کا طالب علم تھا۔ وہ امتحان کے آخری پرچے کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل ماں کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ اس کے لیے دعا کرے تاکہ اس کا یہ آخری پرچہ بھی اچھا ہو۔ ماں نے پیار اور دعاؤں کے ساتھ اپنے جواں سال بیٹے کو رخصت کیا۔ مگر اسے کیا معلوم کہ وہ اپنے لخت جگر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے الوداع کر رہی ہے ۔



مزید پڑھیں :ایران اورعراق کے سرحدی علاقے میں پے درپے 6 زلزلے

معاذ اللعوفی اسکول میں پہنچا اور وقت مقررہ پر امتحان کے آخری پرچے کے لیے امتحانی ہال میں بیٹھا۔ کچھ دیر بعد اچانک اس پرغشی کا دورہ پڑا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔مدینہ منورہ میں محکمہ تعلیم کے ترجمان عمر بناوی نے ‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاذ کی موت طبعی تھی۔ اسکول کے پرنسپل ناصر عبدالکریم نے بچے کے والدین سے تعزیت کی اور مسجد نبوی میں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد اسے جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔عمربناوی کا کہنا تھا کہ طالب علم کی اچانک موت نہ صرف اس کے خاندان بلکہ اسکول کے اساتذہ اور معاذ کے دوستوں ہم جماعتوں کو بھی گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
طالبعلم کی دوران امتحان ناگہانی موت،اہل خانہ نڈھال
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں