آسٹریلیا کے شکاری پرندے جنگلات میں آگ لگانے لگے

میلبرن: ایک دلچسپ اور حیرت انگیز تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا کے بعض شکاری پرندے بہت چالاکی سے خود جنگلات کو آگ لگاتے ہیں تاکہ اس سے چھوٹے ممالیے اور دیگر پرندے باہر نکلیں اور وہ انہیں شکار کرکے کھاسکیں۔تحقیقی جرنل ایتھنو بایولوجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں کئی ایسے بڑے شکاری پرندے پائے جاتے ہیں جو خود جنگلات میں آگ لگاتے ہیں تاکہ چھوٹے جانوروں اور دیگر پرندوں کے نکلنے کے بعد وہ انہیں کھا سکیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ آسٹریلیا کے قدیم مقامی ابورجینی قبائل اس بات سے واقف ہیں اور وہ ان پرندوں کو ‘آگ کے عقاب’ کہتے ہیں۔



مزید پڑھیں :جراثیم ختم کرنے والے دستانے

آسٹریلیا کے بعض جنگلات میں بجلی کڑکنے یا انسانی سرگرمی سے خشک گھاس پھوس آگ پکڑ لیتی ہے تاہم ماہرین نے بتایا ہے کہ ایک قسم کی سیاہ چیل (مِل وس مائگرینس) ، بھورا شکرہ (فالکو بیریگورا) اور ایک اور قسم کا شکاری پرندہ (ہیلیاسٹر سفینرس) اپنی چونچ میں جلتی ہوئی لکڑی یا انگارہ اٹھا کر اسے خشک گھاس پر پھینکتے ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
آسٹریلیا کے شکاری پرندے جنگلات میں آگ لگانے لگے
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں