غزہ :اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں



مزید پڑھیں :گرفتاری کا خوف،خامنہ ای کا ممکنہ جانشین جرمنی سے بھاگ نکلا

جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
غزہ :اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں