ورون دھون کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ

ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے ٗبھارتی میڈیا 
ممبئی:بالی وڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون نے نئے گھر کی خریداری کے بعد اب والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ہی نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔



مزید پڑھیں :زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ہی آپس کے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ورون دھون کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں