احتجاجی مظاہرے روکنے کیلیےسری نگرمیں سخت پابندیاں نافذ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کے بے دریغ قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کیخلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلیے سری نگر میں سخت پابندیاں نافذ کردیں۔
سرینگر کے علاقوں رینہ واری، خانیار، نوہٹہ ، مہاراج گنج ، صفہ کدل ، مائسمہ ، کرالہ کھڈ اور دیگر علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جب کہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کردیے ہیں۔ ادھر انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے ۔



مزید پڑھیں :امریکی صدرنےایران سے جوہری معاہدے کی آخری بارتوثیق کردی

دریں اثنا بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو سری نگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر کے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کر دیا۔ انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی گزشتہ 8برس سے زائد عرصے سے سری نگر میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔پولیس نے حریت رہنماؤں مختار احمد وازہ ، بلال صدیقی اور عمر عادل ڈار کو بھی گرفتار کر رکھا ہے ۔ حریت رہنماؤں کی نظر بندی اور گرفتار ی کا مقصدانھیں احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سری نگر اور گاندر بل کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیرقانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے غیر قانونی طور پرنظر بند تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی اضطراب انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کا تین دہائیوں سے بڑے پیمانے پر قتل عام جاری ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔دوسری طرف ڈیموکریٹک پولیٹکل موومنٹ کے غیر قانونی طو ر پر نظر بند رہنما شکیل احمدبٹ کوسنٹرل جیل سرینگر میں سخت علالت کے بعد تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
احتجاجی مظاہرے روکنے کیلیےسری نگرمیں سخت پابندیاں نافذ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں