ایم کیو ایم لندن کے ڈپٹی کنوینرحسن ظفرکی لاش کراچی سے برآمد

کراچی: ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری کے علاقے سے ملی ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایک لاش ملی ہے ، پولیس کا کہنا ہے ملنے والی لاش ایم کیوایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے ہوئی ہے تاہم مزید معلومات کے لئے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے اور مرنے والے شخص کی شناخت کی تصدیق ہوسکے ۔



مزید پڑھیں :کراچی میں مافیا کی سب بات کرتے ہیں مگرنام کوئی نہیں لیتا:چیف جسٹس

دوسری جانب جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے لائی گئی لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور موت طبعی ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کو قتل کیا گیا تھا یا ان کی طبعی موت ہوئی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایم کیو ایم لندن کے ڈپٹی کنوینرحسن ظفرکی لاش کراچی سے برآمد
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں