بیٹےکےولیمےکےلیےزکریا یونیورسٹی کےگراؤنڈ کوپنڈال بنا لیا

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گراؤنڈ کو پنڈال بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گراؤنڈ کوہی پنڈال بنا لیا۔ شاہ محمود قریشی نے 25 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کے لئے اسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا ۔ گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف کمپین چلائی اور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔



مزید پڑھیں :اے ٹی ایم ہیک کرنےوالا ایک اورچینی گرفتار،لاکھوں روپےبرآمد

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے صرف 5 ہزار روپے کرائے کے عوض پورا اسپورٹس گراونڈ شادی کے لیے دے دیا جس پر ڈائریکٹر پبلک رلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی، اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بیٹےکےولیمےکےلیےزکریا یونیورسٹی کےگراؤنڈ کوپنڈال بنا لیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں