ترکی:استنبول میں کابل حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات جاری

استنبول: افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے ترکی میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے ترک حکومت کی جانب سے استنبول میں چار فریقی مذاکراتی عمل کا انعقاد کیا گیا۔ 3 روزہ مذاکراتی عمل کا آغاز ہفتے سے ہوا جو پیر تک جاری رہے گا۔ بات چیت میں افغان طالبان، ملا محمد رسول گروپ، حزب اسلامی افغانستان اور افغان حکومت کے نمائندگان شریک ہیں۔افغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے افغان طالبان کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے آفس کھولنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔



مزید پڑھیں:“فائر اینڈ فیوری” کتاب کےمصنف کا ذہنی توازن درست نہیں:ٹرمپ

افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان استنبول میں یہ تیسرا اجلاس ہے ، اس سے قبل گزشتہ سال بھی ترکی کے شہر استنبول میں ہی مذاکرات ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان کئی بار مذاکرات ہوچکے ہیں تاہم ہر بار بات چیت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ترکی:استنبول میں کابل حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات جاری
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں