وزیراعظم بنا توٹرمپ سےملاقات کی کڑوی گولی نگلنی پڑے گی:عمران خان

بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ضرور ہوگی تاہم اگر وزیراعظم بنا تو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔
امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا جو انتہائی غلط تھا، فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہزاروں لوگ شہید ہوئے ، امن و امان تباہ ہوا لیکن امریکا نے ان کی قدر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا



مزید پڑھیں :بیٹےکےولیمےکےلیےزکریا یونیورسٹی کےگراؤنڈ کوپنڈال بنا لیا

لیکن افغانستان میں طالبان کو شکست اور وہاں امن قائم کرنے میں امریکی اتحادی افواج کی ناکامی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جو کہ انتہائی توہین آمیز تھا۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں اگر وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، یہ ملاقات کڑوی گولی ضرور ہوگی تاہم نگلنی پڑے گا۔ مدرسوں کے حوالے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مدرسوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
وزیراعظم بنا توٹرمپ سےملاقات کی کڑوی گولی نگلنی پڑے گی:عمران خان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں