ٹرمپ جوہری معاہدے کوسبوتاژکرنے میں ناکام ہو گئے: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
اتوار کے روز ایرانی ٹیلی وژن پر اپنے براہ راست خطاب میں روحانی نے کہا کہ “امریکی انتظامیہ اور ٹرمپ بارہا کوششوں کے باوجود جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں ناکام رہے ۔ یہ معاہدہ ایران کے لیے ایک طویل المیعاد کامیابی ہے “۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز جوہری معاہدے کی آخری مرتبہ توثیق کی۔ تاہم انہوں نے اپنے یورپی حلیفوں اور کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اس معاہدے کی “حیران کُن خامیوں” کی دُرستی کے لیے کام کریں



مزید پڑھیں :ہیلری کلنٹن نےٹرمپ پربرستے ہوئے انہیں نسل پرست قراردے دیا

بصورت دیگر امریکا اس معاہدے سے دست بردار ہو جائے گا”۔ٹرمپ کی جانب سے دی گئی مہلت 2015 ء میں دستخط کیے گئے اس بین الاقوامی معاہدے کے مرکزی حامی اور اس کے فریقوں پر دباؤ میں اضافہ کرے گی کہ وہ ٹرمپ کو کسی طرح راضی کریں جو اس معاہدے کو امریکی تاریخ کا “بدترین” سمجھوتا قرار دے چکے ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ٹرمپ جوہری معاہدے کوسبوتاژکرنے میں ناکام ہو گئے: روحانی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں