نیویارک ایکسچینج میں مندی، دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹس بھی متاثر

نیو یارک اسٹاک مارکیٹ میں ڈاؤ جانز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس کی اچانک تاریخ ساز مندی کی وجہ سے دنیا بھر کی اہم ترین اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
ڈاؤ جانز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 5 فروری کو ابتدا سے ہی کمی کا شکار رہا اور دن کی اختتام پر 4.6 فیصد کی کمی کے بعد 24365.75 پوائنٹس کے ساتھ بند ہوا۔نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ کمی توانائی اور ہیلتھ کیئر کے حصص میں دیکھنے میں آئی جبکہ ماہرین اسے امریکی اسٹاک مارکیٹ کا سیاہ ترین دن قرار دے رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ

مزید پڑھیں :مقامی صنعت نےسندھ کی مجوزہ لیبرپالیسی کی تجویزمسترد کردی

نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں اتنی بڑی تنزلی اگست 2001 کے بعد اب دیکھنے میں آئی ہے ۔6 جنوری کے آغاز کے بعد سے ہی دنیا بھر کی اہم ترین اسٹاک مارکیٹس تنزلی کا شکار نظر آئیں جن میں سب سے زیادہ مندی جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے میں آئی جہاں نائیکی 225 انڈیکس 6.1 فیصد کمی کا شکار ہوا جس کے بعد انڈیکس 21,296.03 پر پہنچ گیا۔علاوہ ازیں ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں 4.9 فیصد کی کمی آئی جس کے بعد انڈیکس 30,351.31 پر آگیا جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 2.9 فیصد کی کمی کے ساتھ 2,418.70 پر آگیا۔ڈاؤ جونز کی اچانک تنزلی نے آسٹریلیا اور چین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں ابتدا میں ہی کاروباری حجم متاثر ہوگیا۔آسٹریلیا سیکیورٹیز ایکسچینج 200 انڈیکس میں کاروباری روز کے آغاز میں ابتدائی 10 منٹ کے بعد ہی انڈیکس 3.3 فیصد گرگیا جس کے بعد سے مندی کا رجحان برقرار ہے ۔چین کی شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کا آغاز دیگر بڑی مارکیٹس کے مقابلے میں استحکام کے ساتھ ہوا، تاہم کاروباری روز کے دوران کھانے کے وقفے کے بعد سے اس میں تنزلی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2.9 فیصد تک گرگیا۔کراچی اسٹاک ایکسچیج بھی دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کی ہل چل سے نہیں بچ سکا اور ابتدائی 10 منٹ کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 800 پوائنٹس سے زائد گرگیا۔تاہم دنیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹس کے مقابلے میں کے ایس سی 100 انڈیکس میں اتنی بڑی تنزلی کے بعد سے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، اور خیال کیا جارہا ہے کہ دن کے اختتام تک انڈیکس استحکام حاصل کرلے گا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
نیویارک ایکسچینج میں مندی، دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹس بھی متاثر
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں