بھارتی حکومت کا گوگل پر 136 کروڑ روپے جرمانہ

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل سرچ پر ایک ارب 36 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی آئی (کمپی ٹیشن کمیشن آف انڈیا) نے گوگل انٹرنیٹ سرچ انجن کو اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کرنے، سرچنگ کے دوران جانب داری اور تعصب برتنے کے جرم میں 136 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔



خواب نے امریکی نوجوان کو کروڑ پتی بنادیا

سی سی آئی نے اپنے 190 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی فرم گوگل نے آن لائن ویب سرچنگ کے دوران اپنے حریفوں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ تعصب برتتے ہوئے ان کا استحصال کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گوگل سرچ انجن نے سرچنگ کے عمل کے دوران اپنے شراکت داروں کو فائدہ پہنچایا جس کے باعث مسابقت کی فضا کے بجائے اجارہ داری قائم ہوئی۔ دوسری جانب گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد آئندہ کے اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بھارتی حکومت کا گوگل پر 136 کروڑ روپے جرمانہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں