دمشق :کرد باغیوں نے ترکی کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا

دمشق: شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق شام کے علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترکی کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ کرد باغیوں کو کالعدم کردستان ورکز پارٹی کا حصہ ہونا اور دہشت گرد قرار دینا ہے۔

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے 90 مساجد بنا دیں

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ہیلی کاپٹر مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کے لئے تیار ہیں، شامی جنوبی صوبے ہیٹی میں کردباغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کرد باغیوں نے ترکی کی جنگی ہیلی کاپٹر مارگرایا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں