آئی پی ایل :جیمزہوپس دہلی ڈیئرڈیولز کے باؤلنگ کوچ مقرر

نئی دہلی:دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز ہوپس کو نیا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا۔ ہوپس کو 84 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں دہلی سمیت تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایل 3 فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل

دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی جیمز ہوپس کی بطور باؤلنگ کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوپس ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
آئی پی ایل :جیمزہوپس دہلی ڈیئرڈیولز کے باؤلنگ کوچ مقرر
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں