ترکی حماس کی فوجی اورمعاشی امداد کررہا ہے:اسرائیل

اسرائیلی حکومت نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطین کی جماعت حماس کو فوجی مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
اسرائیل کی جانب سے یہ الزام ایک ترک شہری کی حراست اور بے دخلی کے بعد سامنے آیا۔اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار شن بیت انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق ترکی میں حماس کی معاشی اور فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے ترک حکام نے نظریں پھیر رکھی ہیں اور کئی مواقع پر ان سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے ۔شن بیت نے یکم جنوری کو ترک باشندے سیمل تکیلی کو حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کرکے بے دخل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ جونیئرکوملنےوالےسفید سفوف سےبھرےخط کی ہلچل

ترک باشندے کے ساتھ عرب نژاد دھرم جبران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ترکی حماس کی فوجی اورمعاشی امداد کررہا ہے:اسرائیل
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں