پوری نیند اورمناسب پانی سے جھریوں کا بہترین علاج

ماہرین طب نے دریافت کیا ہے کہ چہرے کی جھریوں کے خلاف کوئی کریم اور دوا اتنی موثر ثابت نہیں ہوسکتی جتنا زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا عمل ہے ۔عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کے چہرے پر جھریاں پڑجانا فطری عمل ہے تاہم ان جھریوں کو بہت زیادہ نمایاں نظر آنے سے روکنے کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے ؟ اس سلسلے میں جرمنی کے صارفین کے تحفظ سے متعلق ایک معروف جریدے ‘ٹیسٹ’ کی تازہ ترین رپورٹ میں چند دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر روز مناسب نیند لینا اور روزانہ کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پینا چہرے کی جھریوں سے بچنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل عوامل ہیں۔

مزید پڑھیں :بھارتی خاتون کے پیٹ سے11 کلوگرام وزنی رسولی برآمد

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی اور دھوپ کی الٹرا وائلٹ روشنی جلد کو گہرے نقصانات پہنچاتی ہے ان کی وجہ سے چہرے کی جلد کی لوچ اور چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے ۔جرمن جریدے ٹیسٹ نے 270 خواتین پر 4 ہفتوں تک نو اینٹی ایجننگ کریموں کا تجربہ کیا۔ ان خواتین کے چہرے کے ایک طرف چار ہفتوں تک صبح اور شام ان کریموں کو لگایا گیا جبکہ چہرے کی دوسری طرف نارمل موئسچرائزنگ کریم لگائی گئی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پوری نیند اورمناسب پانی سے جھریوں کا بہترین علاج
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں