پی ایس ایل :فرنچائزٹیموں نےمختلف تقریبات کا آغازکردیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کا آغاز فروری کے تیسرے ہفتے میں یو اے ای میں ہورہا ہے تاہم لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں شائقین کرکٹ کی پی ایس ایل اور اپنی ٹیم میں دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اپنی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ،پشاور زلمی اور لاہور قلندر نے مختلف تقریبات منعقد کرنا شروع کردی ہیں اور ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے گانے بھی جاری کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ اسی سلسلہ میں پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا لیاری از یونائیٹڈ بھی گزشتہ روز جاری کر دیا گیاہے ۔

مزید پڑھیں :آئی پی ایل :جیمزہوپس دہلی ڈیئرڈیولز کے باؤلنگ کوچ مقرر

گانے کی وڈیو کے آغاز میں لیاری انڈر گراؤنڈ بوائز کا مختصر انٹرویو دکھایا گیا ہے، اس میں بینڈ کے ارکان بتاتے ہیں کہ لیاری کبھی گینگز کے حوالے سے مشہور تھا ، ہم نے کوشش کی کہ اس کو کھیلوں اور موسیقی کی پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کریں، لیاری فٹ بال گراؤنڈ میں لڑکیوں کو فٹبال کی پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، پلیئرز اپنی گفتگو میں مختصر الفاظ میں کھیل سے اپنی رغبت کا اظہارکرتی ہیں۔لیاری از یونائیٹڈ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے، گلیوں میں دیگر لوگ بھی لیاری انڈرگراؤنڈ بوائزکی منفرد گائیکی پر جھومتے نظر آتے ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کا گاناچند روز پہلے جاری ہوچکاہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
پی ایس ایل :فرنچائزٹیموں نےمختلف تقریبات کا آغازکردیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں